جمعرات, 18 اپریل 2024


ایم ایڈ اور بی ایڈ کےنتائج کااعلان کردیاگیا

 کراچی: بی ایڈ( مارننگ) اور ایم ایڈفرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر( ایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کے اعلان کردیا۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی ایڈ( مارننگ پروگرام) اور ایم ایڈ فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر( ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کے اعلان کردیا گیاہے۔

نتائج کے مطابق امتحانات میں 298 طلبہ شریک ہوئے،10 طلبہ کو اے ون گریڈ،192 طلبہ کو اے گریڈجبکہ 25 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب76.17 فیصدرہا۔

ایم ایڈفرسٹ ایئر کے امتحانات میں 36 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 13 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 63.89 فیصدرہا۔

ایم ایڈ سیکنڈ ائیر کے امتحانات میں 49 طلبہ شریک ہوئے،25 طلبہ کو اے گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 24 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 51.02 فیصدرہا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment