بدھ, 17 جولائی 2019


ناظم امتحانات کی غفلت،سینکڑوں طلباوطالبات امتحانات نہ دے سکے

 کراچی : اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کی مجرمانہ غفلت نے کراچی کے طلباﺅ طالبات کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا ۔ناظم امتحانات عظیم صدیقی نے سینکڑوں طلباﺅ طالبات کا مستقبل داﺅ پر لگا دیا،طلباءپرچے نہ دے سکے اور ناظم امتحانات عظیم صدیقی کے کمرے کا گھیراﺅ کرکے احتجاج شروع کردیا۔ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کی غیر زمہ دارانہ حرکت کی وجہ سے ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا۔سینکڑوں طلباءایڈمٹ کارڈز نہ ملنے کے باعث رل گئے ۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت کی طالبات بھی ایڈمٹ کارڈز ملنے سے محروم ہوگئیں۔طالباو طلبات کے والدین بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہوگئے۔والدین کا کہنا ہے کہ ایٹر پری میڈیکل اور کامرس کی طلبات کو ایڈمٹ کاردز نہیں دیے گئے
 
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment