بدھ, 24 اپریل 2024


جامعہ این ای ڈی کوعالمی سطح پربڑی کامیابی

کراچی: الجامعہ این ای ڈی کو ایشین سول انجینئرنگ کوآرڈینٹنگ کونسل کے تحت پروجیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 
جامعہ ترجمان کے مطابق کو شیخ الجامعہ این ای ڈی کوناصرف ملک میں تمغہ حسنِ کارکردگی دے کرسراہا گیا بلکہ بین الاقوامی سطح کے ایشین سول انجینئرنگ کوآرڈینٹنگ کونسل کے تحت جاپان میں انہیں ACECC Civil Engineering Project Award سے بھی نوازا گیاہے۔ جس میں دنیا بھر سے انجینئرز نے شرکت کی۔
 
یادرہے کہ یہ ایوارڈ انہیں 2013کے بلوچستان کے صوبہ آواران میں آنے والے تباہ کُن زلزلے کے بعدگھروں کے ڈیزائن ، اُن کے ٹیسٹ ، نگرانی اور زلزلے سے متا ثرہ اس علاقے میں چھے ہزار گھروں کی تعمیر کے حوالے سے دیا گیا ہے.۔اس موقع پر اُن کا کہنا تھاکہ یہ ایوارڈیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment