ھفتہ, 20 اپریل 2024


ضیاءالدین یونیورسٹی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کااعلان

کراچی: ضیاءالدین یونیورسٹی کا سولہواں جلسہ تقسیم اسناد بروز جمعہ 26 اپریل 2019 ءکو سہ پہر چار بجے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ تقریب میں 572 طلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی جن میں ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم بی بی ایس، فارم ڈی، ڈینٹسٹری، بائیو میڈیکل انجینئرنگ، میڈیکل ٹیکنالوجی، اسپیچ لینگویج، فزیکل تھراپی، کلینکل لیب سائنسز، میڈیا سائنسز اور مختلف شعبہ جات میں ڈپلومہ کرنے والے طلبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل بھی دیے جائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment