Print this page

ایچ ای سی نے دو سالہ پرگرام پرپابندی عائد کردی

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں بی اے بی ایس سی ڈگری پروگرام پر پابندی لگا دی اور ملک بھر کی تمام جامعات کو پابند کیا ہے کہ وہ اب دوسالہ بی اے بی ایس سی پروگرام آفر نہیں کرینگی ۔
 
تاہم بی اے /بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری رکھنے والے طلباء کو ایچ ای سی اور متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے متعین کردہ 15-18کریڈٹ آورز پر محیط کورسز مکمل کرنے کے بعد چار سالہ بی ایس پروگرام کے تیسرے سال یعنی پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے کی اجازت ہو گی۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق دو سالہ بی اے /بی ایس سی کی جگہ جامعات اب ایچ ای سی کی منظوری کے بعد 12سالہ اسکولنگ والے طلباء کے لئے اپنے منظور شدہ کیمپسز یا کالجز کے ذریعے جاب مارکیٹ میں اہمیت کے حامل مضامین میں ایسوسی ایٹ ڈگری کرواسکتی ہیں۔ 
 
ایسوسی ایٹ ڈگری کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ ایسوسی ایٹ ڈگری رکھنے والے طلباء داخلے کی اضافی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد بی ایس پروگرام کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے کردوبارہ تعلیمی نظام میں آنے کے بھی اہل ہوں گے 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں