Print this page

ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخ کااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر 19اپریل کو مسیحی برادری کے طلباء کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں اور ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج شاہراہ لیاقت میں 23اپریل کو ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے۔
 
انٹربورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19اپریل کو گڈ فرائیڈے کے موقع پر صرف مسیحی برادری کے طلباء کے ملتوی کیے جانے والے پرچے اب بروز ہفتہ 11مئی 2019ء کو لیے جائیں گے جس کیلئے لڑکوں کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج ایم اے جناح روڈ میں جبکہ لڑکیوں کیلئے سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا گیا ہے،
 
اس سلسلے میں سائنس پری میڈیکل کا زولوجی پرچہ دوم صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک، سائنس جنرل کا اکنامکس پرچہ دوم ساڑھے آٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا بزنس میتھس کا پرچہ اول دوپہر دو بجے سے چار بجے تک لیا جائے گا۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جو طلباء گڈ فرائیڈے کے موقع پر یہ پرچے دے چکے ہیں وہ دوبارہ ان پرچوں میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہیں۔
 
جبکہ 23اپریل بروز منگل کو ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج شاہراہ لیاقت میں ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز ہفتہ 11مئی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اسی امتحانی مرکز پر لیے جائیں گے۔ جو پرچے لیے جائیں گے ان میں پری میڈیکل کے اردو نارمل پرچہ اول، اردو آسان پرچہ اول، اردو (NMT) پرچہ اول اور ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پرچہ اول شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں