Print this page

موسم گرماکی تعطیلات کااعلان ہوگیا

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  سندھ بھر کےتمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات یکم مئی سے 30 جون تک بند رہیں گےجبکہ یکم جولائی سے تمام تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کاآغاز ہوجائےگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں