ھفتہ, 20 اپریل 2024


سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آج سےنئےتعلیمی سیشن کاآغازہوگیا

 کراچی: موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اسکولز کھل گئے ہیں۔

موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوئیں تو کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولز کُھل گئے، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اسکول آنے والے کئی بچے خوش ہیں تو کچھ مزید چھٹیوں کے خواہش مند دکھائی دیے۔

چھٹیوں کے بعد پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، اس سال پہلی مرتبہ جون، جولائی کے بجائے چھٹیاں مئی اور جون میں دی گئی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment