Print this page

ایف بی آر کی جانب سے کراچی میں نجی اسکولز اور ٹیوشنز کا سروے

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر) کیجانب سے کراچی کے کئی ہزار نجی اسکولز اور ٹیوشنز کا سروے کیا گیا ہے۔ایف بی آر حکام کیمطابق شہر میں اچھا منافع بنانے والے 6324 اسکولز ہیں، جن میں سے بیشتر اسکولز اور ٹیوشنز انکم ٹیکس ادا نہیں کررہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اسکولز اور ٹیوشنزکی ٹیکس عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے۔اسی حوالے سے نجی اسکولوں کی ایسویسی ایشن سے ایف بی آر کے مذاکرات ہوے،اسکول ایسوسی ایشن نے ٹیکس ادائیگی کے لیے اسکولز کی حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کرادی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں