Print this page

جامعہ کراچی: بی ایڈ/ ایم ایڈ اوربی ایل / ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن )جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ سیشن برائے (2014-2015 ئ) کے لئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 24 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ 

 

طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 2500/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔دریں اثناء بی ایل اور ایل ایل ایم کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 24 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 2500/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں