اتوار, 15 ستمبر 2019


یوم دفاع پاکستان اوریکجہتی کشمیرکےموقع پرنمائشی فٹ بال میچ کاانعقاد

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے موقع پر نمائشی فٹ بال میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ میچ سر سید یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان، 16 اسٹار فٹ بال گراونڈ پر 6/ ستمبر بروز جمعہ سہ پیر 3 بجے کھیلا جائے گا ۔
 
اس میچ کے مہمان خصوصی سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی ہونگے ۔ جبکہ مہمان اعزازی نصر عباس ہونگے ۔ سر سید یونیورسٹی کا اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے وقتاََ فوقتاََ کھیلوں کے ایویٹ کا انعقاد کراتے رہتے ہیں جو کے بہت ہی خوش آئند ہے ۔ کھیلوں کی سر گرمیوں سے اسٹوڈینٹس کو ایک اچھا اور صحت مندماحول ملتا ہے ۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment