Print this page

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق قاضی کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی

کراچی:اینٹی کرپشن نے جعلی تقرری اور غیر قانونی پروموشن پرسندہ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرزاق قاضی کے خلاف انکوائری شروع کردی، اینٹی کرپشن نے سیکرٹری تعلیم کو لیٹر جاری کرکے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔
 
جعلی تقررنامے پر بھرتی ٹیچرگریڈ 18 تک پہنچ گیا ,عبدالرزاق قاضی ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزمیں ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات ہیں.
 
محکمہ تعلیم کے پاس عبدالرزاق قاضی کی پرسنل فائل ہے نا ہی دیگر ریکارڈ موجود ہے، 1986 سے اب تک عبدالرزاق قاضی کہاں کہاں تعینات رہے کسی کو معلوم نہیں عبدالرزاق قاضی کے خلاف پہلی انکوائری 2014 میں ہوئی تھی.
 
انکوائری رپورٹ کیمطابق عبدالرزاق قاضی 1986 میں سکھر میں جونیئراسکول ٹیچربھرتی ہوئے، عبدالرزاق قاضی 1994 میں حیرت انگیز طور پر ہائی اسکول ٹیچر بن گئے اور 2002 میں کراچی تبادلہ کرایا ، 2006میں گریڈ 17 کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے عہدے پر ترقی مل گئی ،سابق سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے عبدالرزاق کیخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی.

پرنٹ یا ایمیل کریں