جمعرات, 25 اپریل 2024


آرٹس پرائیویٹ گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2019ء کےنتائج کااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
 
نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 9670میدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9245امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2507امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کاتناسب 27.12 فیصد رہا۔
 
ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 39 اے گریڈ، 351 بی گریڈ، 890 سی گریڈ، 1086 ڈی گریڈ جبکہ 140امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
 
اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment