Print this page

اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اساتذہ 7 سے 15 نومبر تک 6 کیٹگریز کے تبادلوں کے لیے درخواستیں دے سکیں گے ۔ جن اساتذہ نے پہلے درخواستیں جمع کرائی ہیں وہ بھی نئی شامل ہونے والی سیٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ 16 سے 18 نومبر تک تبادلوں کی درخواستوں کی لسٹ تیار کی جائے گی ،5 دسمبر کو آرڈر آن لائن کردئیے جائیں گے 

پرنٹ یا ایمیل کریں