منگل, 16 اپریل 2024


سندھ مدرسۃ السلام یوینورسٹی میں شجرکاری مہم کاآغاز

کراچی: سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی ملیر ایجوکیشن سٹی کیمپس کو سرسبز و شاداب اور ماحول دوست بنانے کےلئے شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے، شجرکاری مہم کے تحت کیمپس میں چار ہزار پودے لگائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق جامعہ کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
 
اس موقع پر طالب علموں نے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگایا اور ان پودوں کو پانی بھی ڈالا، طالب علموں نے عہد کیا کہ وہ نا صرف جامعہ بلکہ اپنے ارد گرد کی جگہوں پر بھی پودے لگائیں گے۔
 
 
Image may contain: 1 person, child and outdoor
چیئرمین شعبہ ماحولیاتیات ڈاکٹر ہاشم زبیری نے طلبا کو بریفنگ دی کہ اس مہم کا مقصد دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے اس سلسلے میں ہر طالب علم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کےلئے سخت چیلنج بنی ہوئی ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی کا خطرہ دن بہ دن تیزی سے بڑھتا جارہا ہے پاکستان اس خطے کا ایک ایسا ملک ہے جو گذشتہ کئی برسوں کے دوران  آب و ہوا کی تبدیلی سے سب سے زیادہ
متاثر ہوا ہے۔
 
Image may contain: one or more people, people standing, child, sky, tree, mountain, outdoor and nature
 
انہوں نے کہا کہ یہ مہم ابھی شروع ہوئی ہے اور جامعہ کے ایجوکیشن سٹی کیمپس کی اس زمین پر چار ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حنا شہناز نے کہا کہ یہ شجرکاری مہم  پاکستان کو سر سبز ملک بنانے  میں معاون کردار ادا کرح گی۔شہر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو  درخت لگا کر  کم کیا جاسکتا ہے۔ آج جو لوگ درخت لگارہے ہیں بیس تیس سال بعد وہ یہاں آکر دیکھیں گے تو یہ پودے تناور درخت بن چکے ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment