جمعہ, 19 اپریل 2024


جلسہ تقسیم اسنادمیں شرکت کےلئےرجسٹریشن فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2019 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
 
جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباءوطالبات کے ”سالانہ جلسہ تقسیم اسناد“ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں13 دسمبر2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
 
رجسٹریشن کے لئے مخصوص درخواست فارم اور فیس واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk پر دستیاب ہیں۔5000/= روپے فیس واﺅچر پر درج بینک کی کسی بھی برانچ پر ادائیگی کے بعد باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم معہ فیس واﺅچر 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
 
سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ایل ایل بی ،ایل ایل ایم ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2018 ءمیں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباءجن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2018 ءاور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل اور میرٹ سرٹیفیکٹ بھی دیئے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment