Print this page

طالب علموں کاملک گیراحتجاج رنگ لےآیا

اسلام آباد: طالب علموں کاملک گیر احتجاج رنگ لے آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طلبا کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کیلئے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ طلباءکے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
 
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ”ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلباءکی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا نہایت ضروری ہے۔اپنے حقوق کا مطالبہ طلباءکے بڑھتے ہوئے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔
 
انہوں نے کہاہمارے طلباءوہ طاقت ہیں جس نے آنے والے دور میں ملکی ترقی کیلئے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے۔ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔
 
انہوں نے کہانوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے۔نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں