ھفتہ, 20 اپریل 2024


بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم کی مارکس شیٹس جاری

کراچی:  جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکی مارکس شیٹیں جاری کردی،

طلبہ اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشداعظمی کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکی مارکس شیٹیں طلبہ کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جنہیں 09 دسمبر 2019 ءتک مارکس شیٹ موصول نہیں ہوئی انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 10 تا12 دسمبر 2019 ءصبح 9:00 تادوپہر1:00 بجے تک اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔

مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ ، رجسٹریشن کارڈ یاقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ 12 دسمبر 2019 ءکے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment