جمعرات, 25 اپریل 2024


نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹرکےزیراہتمام دوروزہ سیمینارکم ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 30 دسمبرکوہوگی

کراچی:جامعہ کراچی نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار کم ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 30 دسمبر کو ہوگی
 
نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ پندرہویں سیمینار کم ورکشاپ بعنوان: ” بہتر مینجمنٹ کے لئے نیماٹوڈ کی شناخت کی اہمیت “ کی افتتاحی تقریب بروز پیر 30 دسمبر 2019 ءکو صبح 10:00 بجے سینٹر ہذا میں منعقد ہوگی۔
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی ڈاکٹر صبوحی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔صدر ایکوسائنس فاﺅنڈیشن ڈاکٹر منظور حسین سومرو اوررئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب خطاب کریں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment