جمعرات, 25 اپریل 2024


داخلوں کےلئےفارم جمع کرانےکی تاریخ میں دودن کی توسیع

کراچی: جامعہ کراچی نے ایوننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیا پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی۔
 
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر بیچلرز/ ماسٹرزپروگرام میں ہونے والے داخلوں اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرامزکے داخلے برائے سال 2020 ءکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
 
خواہشمند طلبہ بروزمنگل 31 دسمبر 2019 ءتک اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment