جمعہ, 19 اپریل 2024


سائنس میں ترقی سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی : نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ پندرہویں سیمینار کم ورکشاپ بعنوان: ” بہتر مینجمنٹ کے لئے نیماٹوڈ کی شناخت کی اہمیت “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی ملک میں سائنس کے فروغ میں کلیدی کردار اداکررہی ہے کیونکہ سائنس میں ترقی سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔۔انہوں نے تحقیقی مقالوں کی اشاعت میں اضافے پروزوردیا اور اس کو عصر حاضر میں جامعات کی اعلیٰ کارکردگی کو جانچنے کا اہم معیار قراردیا۔
 
ڈاکٹر خالد عراقی نے نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کی سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ فیاض کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہینہ فیاض کے نام سے ایک لیب قائم ہونی چاہیئے تاکہ طلبہ ان کے کام کو آگے بڑھائیں اور سینٹر کا نام روشن ہو۔
 
صدر ایکوسائنس فاﺅنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین سومرو نے کہا کہ سائنس کی تدریس میں جدید اور بہتر طریقہ کار کو فروغ دینا ایکوسائنس فاﺅنڈیشن کے اہم مقاصد میں شامل ہے
 
ڈائریکٹر نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹرجامعہ کراچی ڈاکٹر صبوحی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سینٹر کی تاریخ اور تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سینٹر ہذا کا قیام 1973 ءمیں عمل میں آیا جبکہ سینٹر کے بین الاقوامی معیار کے تحقیقی جریدے پاکستان جرنل آف نیماٹولوجی کا 1983 ءمیں اجراءکیا گیا ۔سینٹر میں 2009 ءمیں ایم فل/ پی ایچ ڈی پروگرامز شروع کئے گئے اور تاحال 12 طلباوطالبات پی ایچ ڈی جبکہ 08 طلبہ ایم فل کرچکے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment