منگل, 23 اپریل 2024


شعبہ عربی میں سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا آغاز

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ عربی میں سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو سیمسٹر پر محیط عربی سرٹیفیکٹ کورس کے لئے انٹرمیڈیٹ کا ہونا ضروری ہے۔جبکہ دوسیمسٹر پر مشتمل ڈپلومہ اِ ن قرآنی عربی اور ڈپلومہ اِن کنٹمپریری عربی میں داخلے کے لئے انٹرمیڈیٹ اور عربی کا سرٹیفیکٹ کورس ہونا ضروری ہے۔
 
خواہشمند طلبہ دفتری اوقات کار میں داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم شعبہ عربی سے حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment