Print this page

شہید بےنظیربھٹویونیورسٹی میں وائس چانسلرکےعہدےکےلیےتین نام منتخب

کراچی:  شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بے نظیر آبادمیں سرچ کمیٹی نے وائس چانسلر (وی،سی) کے عہدے کے لیے تین نام منتخب کر کے سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔

وزارت یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سندھ ذرائع کے مطابق عہدے کے لیے منتخب کردہ افراد میںڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، پرفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی اور پروفیسر نبی بخش جمالی کے نا م شامل ہیںامیدواروں میں ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی وائس چانسلر کے عہدے کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ وائس چانسلرکے عہدے کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کی تعدادپینتالیس(45)تھیں،جن میں سے چودہ (14) امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد پندرہ جنوری بروز بدھ انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔

امیدواروں میں شامل شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلرپرفیسر ڈاکٹرطیبہ ظریف نے انٹرویو نہیںدیا اور غیر حاضر رہیں۔ انٹرویو دینے والے امیدواروں میں ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، ڈاکٹر حسین بخش مری ،سندھ یونیورسٹی میرپور خاص کیمپس کے پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیل، ڈاکٹربشیر احمد میمن، ڈاکٹر غلام رضا بھٹی،پروفیسر ڈاکٹراحمد حسین، پروفیسر ڈاکٹرسلیم رضا سموں ، پروفیسر ڈاکٹرخلیل احمد ابو ٹوپو ،پروفیسر ڈاکٹر محمد سفر میر جت،پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان کیریو، پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی اور پروفیسر نبی بخش جمالی شامل تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں