Print this page

جامعہ کراچی میں طالبعلموں کےلیےفوٹوگرافی اورکریٹورائٹنگ کی تربیت کااہتمام

 کراچی: جامعہ کراچی اوردی اسکول آف رائٹنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخطکی تقریب 21 جنوری بروز منگل کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد کی گئی۔

مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دی اسکول آف رائٹنگ کے بانی وایگزیکیٹو ڈائریکٹر محسن تیجانی نے دستخط کئے۔

دی اسکول آف رائٹنگ دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ابتدائی طور پرطلبہ کو فوٹو گرافی اور کریٹورائٹنگ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبہ کو فلم اور ویڈیومیکنگ کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی اوردی اسکول آف رائٹنگ کے سالانہ شائع ہونے والے انگریزی اور اْردو میگزین میں جامعہ کراچی کے منتخب طلبہ کے آرٹیکلزبھی شائع کئے جائیں گے۔
دی اسکول آف رائٹنگ دفتر مشیر امورطلبہ کے ساتھ جامعہ کراچی کی آرٹس اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں میں معاونت اور جامعہ کراچی کی آرٹ بیٹھک کے لئے ٹرینرزاور آرٹسٹ بھی فراہم کرے گی۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتں نکھر کر سامنے آتی ہیں اور طلباوطالبات کے صحت پر بھی اس کے مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں