بدھ, 24 اپریل 2024


چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی میںچینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز کے خواہشمند طلبہ 24جنوری بروز جمعہ تک داخلہ فارم صبح 9:00بجے تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل(HBL) بینک کے مین کیمپس برانچ سے500 روپے کے عوض حاصل کرکے جمعہ کے روز تک جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment