منگل, 16 اپریل 2024


اقرایونیورسٹی جاب فیئر2020،ہر سال جاب فیئر کا انعقاد لائق تحسین ہے

کراچی: اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر اور اسٹارٹ اپ ایکسپو2020 کاانعقاد کیاگیا۔ بطور مہمانِ خصوصی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اس موقع پرکہا کہ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے ہر سال جاب فیئر کا انعقاد لائق تحسین ہے جس پر میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر وسیم قاضی کی سہر انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔طلبہ کو پاس آؤٹ ہوتے ہی اپنی جامعہ میں ہی اتنی بڑی سہولت ملنا ایک قابل قدر امر اور بہترین روایت ہے جس کی تقلید دوسری جامعات کو بھی کرنی چاہئے۔
 
انھوں نے ڈاکٹر وسیم قاضی کے ہمراہ اسٹالز کا دورہ کیا اورطلبہ سے ملاقات کی۔
 
اقرا یونیورسٹی کے بانی چانسلر اور سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نےبھی جاب فیئر کا دورہ کرتے ہوئےکہناتھا کہ دورحاضرعالمگیریت کا دور ہے جس میں انٹرپرینورشپ کا رجحان بڑھ چکا ہے، انٹرپرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اقرا یونیورسٹی میں انٹرپرینورشپ کے فروغ پر بہترین کام ہورہا ہے ۔
 
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ موجودہ جاب فیئر میں 350 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں جو ہمارے طلبہ کو 4000 ملازمتیں دیں گی ۔آج کی تقریب انڈسٹری اور اکیڈمیا کے اشتراک کا ایک عملی مظاہرہ ہے جس کے ذریعےانڈسٹریز اور جامعات قریب آئیں گی اور ہمارے طلبہ کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جائی گی۔
 
اقرا یونیورسٹی اکیڈمیا اور انڈسٹریز کے اشتراک میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔انھوں نے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment