جمعرات, 25 اپریل 2024


بی کام کےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع

کراچی: جامعہ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے رجسٹریشن اور امتحانی فارم 07 فروری 2020 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام پرائیوٹ سال اول ودوئم کے امتحانی فارم5600روپے فیس کے ساتھ اور بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 9400 فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
 
طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن،امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن،امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاﺅنٹرزپر جمع کراسکتے ہیں۔
 
واضح رہے کہ مذکورہ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی بھی فارم قابل قبول نہیں ہوگا اور نہ ہی رجسٹریشن ،امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment