Print this page

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اورپاکستانی ڈاکٹرزکی تنظیم کےمفاہمتی یاداشت پردستخط

کراچی : جناح سندھ یونیورسٹی اور شمالی یورپ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے مابین معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ کو تربیت کے لیے یورپ بھیجا جائےگا یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پریونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر سید محمد طارق رفیع اورپرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے دستخط کیے، جبکہ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر امیر الحق اور ڈاکٹر شہاب اللہ صدیقی نے کی۔

اس موقع پرڈین بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر غلام سرور قریشی، وائس پرنسپل پروفیسر محمود حسن اور رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم موجود تھیں۔اس معاہدے کے مطابق یونیورسٹی بہترین طلبہ کا انتخاب کرے گی جن کے سفر، تربیت اور رہائش کے انتظام میں ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں