پیر, 17 فروری 2020


ہمدردیونیورسٹی کا 24 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد29 فروری کوہوگا

کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کا 24 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 29 فروری بروز ہفتہ شام چار بجے جامع کےمین کیمپس "مدینۃالحکمہ" کراچی میں منعقد ہو گا۔
جس میں مختلف شعبوں کے 1413 طلباءو طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

مہمان خصوصی اس جلسہ تقسیم اسنادکی صدارت کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں سفارتکاروں،معززین شہر، مہمان گرامی کے علاوہ رئیس الجامعہ محترمہ سعدیہ راشد، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرشعیب الحسن ، رجسٹرار پرویز احمد میمن،اراکین بورڈآف گورنر، اساتذہ طلبہ اوران کے والدین شرکت کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment