Print this page

جامعہ کراچی میں روڈسیفٹی آگاہی واک اورسیمینار19 فروری کو ہوگا

کراچی: جامعہ کراچی میں روڈ سیفٹی آگاہی واک اور سیمینار19 فروری کو ہوگا

جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اشتراک سے بروز بدھ 19 فروری 2020 ء صبح 8:30 بجے روڈ سیفٹی آگاہی واک سلورجوبلی گیٹ تا آرٹس آڈیٹوریم منعقد ہوگی جبکہ سیمینار کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید علی مہر مہمان خصوصی ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں