Print this page

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نےامتحانی فارم جمع کرانےکی تاریخ کااعلان کردیا

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے خواہشمنداور اہل سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کے ایسے امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء میں ناکام ہوگئے ہیں۔

کے مطابق سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور آرٹس ریگولر گروپس کے ایسے تمام طلباء سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کیلئے بروز پیر 24فروری سے 9مارچ 2020ء تک اپنے کالجوں میں امتحانی فارم اور فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے امتحانی فارم بمع فیسوں کے پے آرڈرز کے بروز بدھ 11مارچ 2020ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ایسے امیدوار جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ بروز منگل 10مارچ سے بروز پیر 16مارچ تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ بروز منگل 17مارچ سے بروز جمعرات 19مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپ کے ایسے امیدوار جو 2019ء کے ضمنی امتحانات میں ناکام ہوگئے ہوں وہ اپنے امتحانی فارم بروز پیر 24فروری سے 9مارچ 2020ء تک بورڈ آفس میں واقع UBL اور JS بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ درج بالا گروپس کے تمام وہ امیدوار جو مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کراسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 10مارچ سے بروز پیر 16 مارچ تک اور ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 17مارچ سے بروز جمعرات 19مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ طلباء امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے شہر میں UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے

انٹرمیڈیٹ کے کسی ایک پارٹ کی فیس 2100روپے ہے جبکہ دونوں پارٹ ون اور پارٹ ٹو دونوں کے امتحان دینے کیلئے 3600روپے فیس ہوگی جبکہ لیٹ فیس اس کے علاوہ ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں