جمعہ, 19 اپریل 2024


بی اے،بی ایس سی اوربی کام کےانرولمنٹ فارم جمع کرانےکی تاریخ کااعلان

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے، بی ایس سی اوربی کام کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2019-20 ءکے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1700 روپے فیس کے ساتھ16 مارچ2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ13 اپریل2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment