جمعرات, 25 اپریل 2024


خبردار میٹرک کےامتحانات اب1100 نمبرزکےہونگے

 ثانوی تعلیمی بورڈزکراچی میں صوبےبھرکےناظم امتحانات پرمشتمل ایک اہم اجلاس ہوا

۔ اجلاس میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات نے میٹرک کے نمبر 850 نمبرز سے بڑھا کر 1100نمبرز کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق آئندہ سال 2021 سے ہوگا

اجلاس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سربراہ انور علیم خانزادہ، لاڑانہ تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات فخرالدین ابڑو، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ناطم امتحانات ارباب علی تھیم، اور سکھر تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سمور نے شرکت کی۔

اجلاس میں رواں سال کے امتحانات نویں اور دسویں کے حتمی انتظامات کے علاوہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ کی مارکس شیٹ کو پاکستان کے دیگر بورڈز کے مارکس سرٹیفکیٹ کے مساوی کئے جانے کے طریقہ کار اور اس پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ رواں سال سے متعلق امتحانی انتظامات میں نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔

سیشن کورٹ کی معاونت سے امتحانی مراکز میں بیرونی مداخلت پر قابو پایا جائے گاکمشنرز صاحبان کی معاونت سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز علاقے کی امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر انتظامات کو ممکن بنائیں گے اگر کسی سینٹر میں کوئی ٹیچر شفاف امتحان کو متاثر کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی سفارشات کی جائیں گی۔

اگر کسی سینٹر میں فرنیچر کی کمی ہو تو اس کمی کو پورا کرنا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہو گی موبائل کسی سینٹر میں لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امتحانی اوقات میں موبائل سروس کو معطل کئے جانے کی بھی سفارش زیر غور لائی گئی ویجیلینس کمیٹیز کو مزید مؤثر بنانے کے نکات بھی مرتب کئے گئے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کےفیصلے کے مطابق سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز نے سندھ کے مارکس سرٹیفکیٹ کو 850 نمبر سے بڑھا کر 1100نمبرز تک لانے کے لئے نویں اوردسویں کی کتب کو اسباق کی تقسیم کی منظوری دی گئی اور اس کے ساتھ مکمل سفارشات متعلقہ تعلیمی اداروں کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئندہ سال 2021 کے سالانہ امتحانات اس طرح لئے جائیں گے کہ جو مضامین صرف نویں کے پڑھاتے جاتے ہیں وہ اب نویں اوردسویں دونوں کلاسوں میں پڑھائے جائیں گے.

ایک سال ان کی تدریس کے بعد تمام بورڈز ماڈل پیپر شائع کریں گے اور اس طرح آئندہ سال کا امتحان اس طرح لیا جائے گا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی مارکس سرٹیفکیٹ 850 نمبرز سے بڑھا کر 1100 نمبر کردی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے پایاگیا کہ اس فیصلے پر عمل کرنے سے قبل چند امتحانی مراکز میں تجرباتی بناء پر ایسے امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس کی تشہیر سے طلبا و طالبات کو ذہنی اورعملی طورپر تیار کیا جاسکے۔ کراچی کردی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے پایاگیا کہ اس فیصلے پر عمل کرنے سے قبل چند امتحانی مراکز میں تجرباتی بناء پر ایسے امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس کی تشہیر سے طلبا و طالبات کو ذہنی اورعملی طورپر تیار کی ا جاسکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment