جمعرات, 25 اپریل 2024


لاک ڈاؤن کےدوران بھی سندھ محکمہ کالج ایجوکیشن میں سفارشات کی بنیاد پرتقرریاں

کراچی : لاک ڈاؤن کےدوران بھی سندھ محکمہ کالج ایجوکیشن میں میرٹ کےبرخلاف عہدوں پر تقرریوں و تبادلے کاسلسلے جاری ہے. گذشتہ کئی دنوں سے خالی 20گریڈ کی ریجنل ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد کی اسامی پر گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کالجزسندھ پروفیسر عبدالحمید غلام چنڑکوتقرر کردیا گیا ہے. 

حیرت انگیزطور پر 20گریڈ کی ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی اسامی کےعہدے کا چارج بھی انہی کے پاس رہے گا.جبکہ 20گریڈ کی سینیارٹی میں وہ خاصے پیچھے ہیں مگر سفارشات کی بنیاد پرانہیں یہ دونوں عہدے دے دیئے گئے ہیں. جبکہ گریڈ 20کی سینیارٹی کےلحاظ سے پروفیسرافضال چوپدری سینئر ہونے کےباوجود سفارش نہ ہونے کےباعث نظرانداز کردیاگیا ہے. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment