جمعرات, 18 اپریل 2024


پانچ ہزار اسکولوں کے اساتذہ کئی ماہ کی تنخواہ سے محروم

وفاق کے تحت پنجاب میں قائم  5ہزار غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کو کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملی ۔ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سینٹرز کے اساتذہ بے یارو مددگار ہیں، اکثر اساتذہ کو 9 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ۔ ان اساتذہ کو ماہانہ 9 ہزار روپے دئیے جاتے تھے ۔

رواں مالی سال پنجاب حکومت نے ان اسکولوں کے لیے 75 کروڑ روپے رکھے تھے مگر جنوری میں منصوبے کو التوا میں ڈال دیا گیا ۔ اب وفاق کی جانب سے بھی اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں ۔

اساتذہ کاکہنا ہے کورونا وائرس کے دوران وہ کوئی اور کام کرسکتے ہیں اور نہ محکمہ کی جانب سے ان کو تنخواہیں دی جارہی ہیں ۔

وفاق کی جانب سے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان اسکولوں کو اگلے مالی سال میں صوبہ پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔ حکام کاکہنا ہے کہ ان اساتذہ کو تنخواہیں جلد دے دی جائیں گی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment