جمعرات, 25 اپریل 2024


آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز مستقلی کیلئے کمیشن کا امتحان دیں گے

صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے آئی بی اے سکھر پر عدم اعتماد کرتے ہوئے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اسکول ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کرنے کے بجائے ان کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ سے گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سیکشن افسر ریاض احمد شر کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے سیکرٹری کو ایک خط تحریر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی بی اے سکھر نے 10 مئی 2015 کو شائع ہونے والے اشتہار کے ذریعہ ہیڈ ماسٹر (بی ایس 17) کا ٹیسٹ لیا اور ایڈہاک کی بنیاد پر ان کی تقرری کیلئے 1089 امیدواروں کو سفارش کی اور 968 امیدواروں نے جولائی 2017ء میں شمولیت اختیار کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 937 امیدوار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ایڈہاک کی مدت ایک سال کے لئے بڑھا دی گئی تھی جو جولائی 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ نے (بی ایس 17) میں تقرری کے دائرہ کار کو مدنظر رکھنے کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہیڈ ماسٹرز کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں مذکورہ عہدوں کے لئے اہل پایا گیا تو ان کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جاسکے۔

 

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment