Print this page

چیئرمین ایچ ای سی سے متعلق کمپلائنس رپورٹ طلب

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس نذر حسین بمقابلہ فیڈریشن آف پاکستان پر کمپلائنس رپورٹ مانگ لی ہے۔

اس سلسلے میں وزارت تعلیم کے سیکشن افسر محمد مسلم شیخ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مراسلہ بھی لکھا دیا ہے یہ کیس چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق ہے جو13 مارچ 2020 کو لاہور میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت آیا تھا۔

خط میں پٹیشن کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے جس میں دہری شہریت، عمر اور تعلیمی اسناد کو چلینج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی نے زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارا ہے اور ان کا تقرر محض سی وی پر کردیا گیا جبکہ انہوں نے پاکستان میں اپنے تحقیقی تجربے کے بارے میں کوئی دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا اور محض سی وی کمیٹی کو مطمئن نہیں کرتی بلکہ کسی سیاسی اثر و رسوخ کے تحت بننے والی کمیٹی نے اس عہدے پر بھرتی کے لئے طے شدہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی بھرتی کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں