ھفتہ, 20 اپریل 2024


نجی تعلیمی اداروں کوایس اوپیزکےتحت 15جون سےاسکول کھولنےکی اجازت دی جائے

کراچی : پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ایک بار پھر 15 جون سے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں اسکول کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو16جون کوآئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے جس میں ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی ہو سکتا ہے ۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسکولوں کی بندش اور تعلیم دشمن اقدمات کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار پرویز ہارون، علیم الدین قریشی اور حنیف جدون کر رہے تھے جبکہ احتجاج میں مختلف پرائیویٹ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں عالم شیر،ڈاکٹر ارشد علی ،انور علی بھٹی سمیت شہر کے مختلف اضلاع کے 3ہزار سے زائد تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پرائیویٹ اسکولوں کو بند ہونے سے روکو، تعلیم کو عزت دو ،اساتذہ کا استحصال اور معاشی قتل عام بند کرو سمیت دیگر مختلف نعرے درج تھے۔
ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت 15جون سے اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment