جمعرات, 25 اپریل 2024


فپواساکاایچ ای سی کےچیئرمین تبدیل کرنےکامطالبہ

کراچی : فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے آن لائن کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
 
فیڈریشن نے فیصلہ کیا کہ اگر 30 جون تک فپواسا کے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے توآن لائن تدریس سمیت ایچ ای سی کی تمام پالیسیوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔ فیڈریشن کی آن لائن ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے اور ایک قابل شخص کو مقرر کیا جائے جو فیکلٹی کے مسائل حل کرے اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو مزید نقصان سے بچائے۔
 
فیڈریشن نے اکیڈیمیا کے بارے میں چیئرمین ایچ ای سی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔فپواسا نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے بارے (ترمیمی) ایکٹ 2020 نافذ کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت و مخالفت کی اور کہا کہ یونیورسٹیوں کی خودمختاری کم یا سمجھوتہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اساتذہ کی حمایت کے سا تھ بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
 
فپواسا نے بیان جاری کیا کہ غیر ماہر تعلیم کو سینڈیکیٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو باڈی ممبران نے سالانہ بجٹ میں تعلیمی شعبے اور یونیورسٹیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بجٹ کے لحاظ سے بدقسمتی سے حکومت کی طرف سے یونیورسٹیوں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment