منگل, 16 اپریل 2024


میل فیمیل لیکچرارزکواگلےگریڈاسسٹنٹ پروفیسرمیں ترقی ملنےپرمبارک باد

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماؤں پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہجہاں پنھور، پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسر اصغر شاہ، پروفیسر منور عباس، پروفیسر الطاف حسین میمن،پروفیسر مشتاق پھلپوٹہ،پروفیسر امیر لاشاری، پروفیسر نازیہ سولنگی،پروفیسرعبدالمنان بروہی، پروفیسر یوسف قائم خانی، پروفیسر محمد عامر الحق، پروفیسر عبدالرشید ٹالانی، پروفیسر سید صفدر رضا، پروفیسرلیاقت جعفری، پروفیسرغفران بلوچ، پروفیسرسعید ابڑو، پروفیسر عدیل، پروفیسر عبدالمجید ٹانوری و دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ کے چار سو دس میل فیمیل لیکچرارز کو اگلے گریڈ اسسٹنٹ پروفیسرمیں ترقی ملنے پر مبارک باد پیش کییں۔
 
ان کا کہناتھا کہ اس کا تمام تر سہرا وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن باقر عباس نقوی کو جاتا ہے جنہوں نے ان ترقیوں میں حائل تعطل کو ختم کیا۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پر آج تک کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جس کے سبب کالج اساتذہ ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں اس لیے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے موجودہ سیکریٹری باقر عباس نقوی کافی سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں جس سے سندھ کے کالج اساتذہ کو ایک امید نظر آرہی ہے۔
 
سپلا کے رہنماؤں نے و زیرِ تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن باقر عباس نقوی کی توجہ سندھ کے کالجز میں تعینات ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ان کے ساتھ ناروا سلوک رو اکھا گیا ہے 25سال سے ایک ہی گریڈ میں کا م کرتے ہوئے بہت سے افراد رٹائرڈ ہوگئے ہیں اس لیے فوری طور پر ڈی پیز کی حتمی سینیارٹی لسٹ جاری کر کے ان کو بھی سترہ سے اٹھارہ گریڈ میں ترقی دیکر ان کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment