جمعرات, 25 اپریل 2024


سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنےکی مشروط اجازت

لاہور: محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری   اسکولوں میں بچوں کی داخلہ مہم شروع کرنے کی اجازت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران پرائمری،ایلیمنٹری اور ہائی  اسکولوں میں آئندہ سیشن کیلئے بچوں کے داخل کیے جائیں گے ۔

 مراسلے کے مطابق  داخلوں کے دوران کورونا ایس او پیز کامکمل خیال رکھا جائے گا۔بچوں میں کتابوں کی تقسیم اور داخلوں کاعمل 15 جولائی تک مکمل کیا جائے ۔نئے داخلوں کیلئے کتابوں کی ڈیمانڈ 16 جولائی تک محکمہ کو بھجوا دی جائے ۔

 اس حوالے سے پنجاب ٹیچر یونین کاکہنا تھامحکمہ تعلیم ا سکولز پنجاب کی طرف سے سرکاری اسکولوں میں نئے داخلوں کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

رانا لیاقت کا کہنا تھا نئے داخلوں کیلئے سرکاری  اسکولوں میں ہرہفتے کم از کم 4 روز کیلئے ایڈمشن ڈیسک قائم کئے جائیں ۔پرائیویٹ  اسکولوں کی بھاری فیسوں اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے اس سال سرکاری اسکولوں میں زیادہ داخلوں کی توقع ہے ۔ لاہور میں 100 نئے انصاف اسکولز کا اجرا بھی فی الفور کیا جائے ۔ انصاف اسکولز میں بھی طلبہ داخل ہو کر زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment