اتوار, 09 اگست 2020


جماعت نہم کےریگولرامیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کاشیڈول جاری

کراچی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نےجماعت نہم کے ریگولر امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔نوٹیفکیشن پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی روشنی میں کیاگیا۔
بورڈ سے الحاق شدہ تمام ریگولر اور پرائیویٹ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہم کے ریگولرامیدواروں کی رجسٹریشن 31اگست سے پہلے اپنے لاگ ان آئی ڈی سے بورڈ آفس میں کرائیں اور ہارڈ کاپی 31اگست تک بورڈ کو ارسال کریں۔ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرانے اور بورڈ آفس کو ارسال کرنے کی آخری 15ستمبر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment