Print this page

آئی بی اے سکھر یونیورسٹی تاحال وائس چانسلرسےمحروم

کراچی: آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں محکمہ بورڈز و جامعات قائم مقام وائس چانسلر کے بر وقت تقرر میں ناکام ہوگیا ہے اور گزشتہ 15 روز سے آئی بی اے سکھر بغیر وائس چانسلر کے کام کررہی ہے۔
آئی بی سکھر کے وائس چانسلر نثار صدیقی کا انتقال 22 جون کو ہوا تھا جس کے بعد تین ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دئ گئی تھی تاہم نام بھیجنے سے قبل مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو سمیت سے مشاورت نہیں کی گئی تھی اس سے قبل چھ تعلیمی بورڈز کے چیرمین کے ناموں کی بھی منظوری نہیں لی گئی تھی جس کی وجہ چار ماہ تک سمری رکی رہی۔
محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکرٹری ریاض صلاح الدین کی جانب سے آئی بی اے سکھر یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کے تقرر کے لئے تین نام جو بھیجے گئے تھے ان میں شکار پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر رضا بھٹی، سکھر ویمن یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر ثمرین حسین اور ٹیکنیکل یونیورسٹی خیر پور کے وائس چانسلر مدد علی شاہ کے نام شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں