جمعہ, 26 اپریل 2024


سب باہم مل کرجامعہ کی ترقی وسربلندی کےلئےکام کریں

کراچی: وفاقی اردویونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کی انجمن غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2020-21 کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیر نےکہا کہ انجمن غیر تدریسی ملازمین ایسوسی ایشن جامعہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ انجمن غیر تدریسی ملازمین بھی انتظامیہ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سب باہم مل کر جامعہ کی ترقی و سربلندی کے لئے کام کریں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے انجمن غیر تدریسی ملازمین ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرمحمد عدنان اختر،نائب صدر(اول)ہاشم صدیقی،نائب صدر(دوم)محمد سلیم صدیقی، جنرل سیکریٹری سید ریحان علی،جوائنٹ سیکریٹری(اول)محمد صدف شہاب،جوائنٹ سیکریٹری (دوم) عبدالطلال خان،آفس سیکریٹری(اول)تنویر حسین،سیکریٹری(دوم)محسن بٹ،پریس سیکریٹری(اول)سید کامران بخاری، سیکریٹری (دوم) عبدالرشید پریس اور خازن ہلال بختیار سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر، رکن نامزد کنندہ کمیٹی ڈاکٹر افتخار احمد طاہری،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسرڈاکٹر رابعہ مدنی اوررکن نامزد کمیٹی و سینیٹ ڈاکٹر عرفان عزیز نے بھی خطاب کیا

۔تقریب کے اختتام پر عدنان اختر نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیر، رجسٹرارڈاکٹر ساجد جہانگیرو دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں رکن سینیٹ ڈاکٹر سید طاہر علی،ٹریثرار عاصم بخاری، ڈائریکٹر ایووننگ عبدالحق کیمپس ڈاکٹر اصغر دشتی،غلام بشیر بگھیو، ڈاکٹر شاہین قادری بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment