جمعرات, 18 اپریل 2024


انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کےسابق صدرپروفیسرڈاکٹرفہیم الدین انتقال کرگئے

کراچی: جامعہ کراچی اور جامعہ اردو کے سابق رجسٹرار، جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سابق چیرمین اور شعبہ کیماء کے سابق چیرمین اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین انتقال کرگئے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق  رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرنے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تعلیم و تحقیق کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت وبلنددرجات عطاء فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment