Print this page

قاٸد اعظم کی مادرعلمی سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کوزمین فراہم کرنےکی منظوری

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے واٸس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے گزشتہ روزہاکس بے پرسندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی زمین کا معاٸنہ کیا۔ کہا ہے کہ ہاکس بے پر کیمپس کیلۓ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ زمین کیلۓ ہم ان کے شکر گذار ہیں، یہ کیمپس ہمارے لیے اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس علاقے میں کسی بھی جامعہ کا کوٸی کیمپس ابھی تک نہیں ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کیلے وزیراعلی سندھ کےبےحد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری قابلیت پر اعتماد کرتے ہوئے ایک عظیم مقصدکے لیے قاٸد اعظم کی مادر علمی سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کو یہ زمین فراہم کرنے کی منظوری دی۔
 
ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کیمپس کا پی سی ون ستمبر تک تیار کرکے اس پر کام شروع کروایا جاۓ۔ اس کیمپس کی تعمیر سے ہاکس بے کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کا بھرپور موقع ملےگا۔ اور یہاں پر تعلیم کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
 
اس موقع پر ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں