ھفتہ, 20 اپریل 2024


اساتذہ کی کمی کےباعث جامعات کےٹاپ کرنےوالےطلبہ وطالبات کوبطورپیڈانٹرنی تعینات کرنےحکم

کراچی:وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کالجز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کالج ایجوکیشن باقر نقوی،سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو ، ایڈیشنل سیکرٹری آصف میمن، سنئیر ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ دلاور منگی، ہارون احمد لغاری اور دیگر شامل تھے

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم کو نئے تعلیمی سال میں کالجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئ اس موقع پر وزیرتعلیم سعید غنی کاکہناہےکہ صوبے بھر میں کالجز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورکالجز میں پروفیسرز اور اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے پروگرام مرتب دئیے جائیں۔طلبہ کو بین الاقوامی طرز کی تربیت فراہم کی جائے

جن دور دراز علاقوں کے کالجز میں سائنس کے اساتذہ کی کمی وہاں یونیورسٹی کے ٹاپ کرنے والے طلبہ و طالبات کو بطور پیڈ انٹرنی تعینات کیا جائے
صوبےبھرکےایلیمنٹری کالجزکوماڈل کالجز میں تبدیل کرنےکےاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا تمام ایلیمنٹری کالجز کو ماڈل کالجز بنایا جائے۔ ان ایلیمنٹری کالجز میں ماسٹرز آف ایجوکیشن کرنے والے طلبہ و طالبات کو لازمی سرکاری ملازمت کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو سفارش کی جائے گی ہم چاہتے ہیں کہ جو کالجز اساتذہ کی کمی یا کسی اور کمی کے باعث بند ہیں ان کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment