منگل, 23 اپریل 2024


ملک بھرکےمیڈیکل وڈینٹل کالجزمیں داخلےنئےطریقہ کارکےمطابق ہونگے

ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلے کا طریقہ کاربدل دیا۔
 
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داخلے کے لیے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایف ایس سی پری میڈیکل یا اس کے مساوی تعلیم کے حامل طلبا انٹری ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گے۔
 
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ میٹرک کے 10 فیصد اور انٹر کے 40 فیصد نمبرہوں گے جب کہ انٹری ٹیسٹ کے نمبر 50 فیصد ہوں گے۔
 
اعلامیے کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے لیے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کردیے گئے ہیں، انٹر امتحانات میں 65 فیصد نمبر لینے والے طلبا میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے لینے کے اہل ہوں گے۔
 
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز اپنے ہی صوبے کے طلبا کو داخلہ دینے کے پابند ہوں گے جب کہ دوسرے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت کے حامل اور بیرون ملک مقیم طلبا داخلے کے اہل ہوں گے۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment