ھفتہ, 20 اپریل 2024


پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

کراچی : دائود یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے تعلیمی سال برائے 2021ء میں داخلوں کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

آن لائن رجسٹریشن اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 ستمبر 2020ء ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ اور ایڈمیشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ طلباء کی سہولت کیلئے کیا گیا۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کیلئے طلباء اور والدین جامعہ دائود انجینئرنگ کی ویب سائٹ  admissions.duet.edu.pk  ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment