منگل, 23 اپریل 2024


داؤد یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر پروفیسر فیض اللہ عباسی کی زیرصدارت  تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی احکامات کےحوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کےاعلان اور جاری کردہ ایس او پیز کےمطابق اساتذہ اور ملازمین کےلئے 15ستمبر سےجامعہ کو فعال کردیا جائے جبکہ طلبا کےلئے آن لائن کلاسز جاری رہیں گی جبکہ مخصوص بیچز کی روٹیشن کےمطابق کلاسز 22ستمبر سے پریکٹیکل کلاسز شروع ہونگی. آئندہ ہونےوالے سیمسٹز امتحانات بھی فزیکل بنیاد پرہونگے.

اس سلسلے میں یونیورسٹی کھولنے کی حکمت عملی کےلئے کمیٹی قائم گئی ہے. جس کےکنوینئررجسٹرار آصف علی شاہ ہونگے.جبکہ دیگر ارکان میں آئی ٹی ڈائریکٹر سیداظہارحسین سید, ٹرانسپورٹ آفیسر سید دانش احمد, سیکیورٹی آفیسر نورعزیز پیچوہو, اسٹوڈنٹ ویلفیئر آفیسر فرید ہالیپوٹو شامل ہیں. 

اس حوالے سےوائس چانسلر کاکہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ انسانی تحفظ لازمی ہے. اس لئے کورونا وائرس سےمتعلق واضح کردہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے.  داؤد یونویرسٹی کورونا وائرس کوروناوائرس سے ہونےوالے تعلیمی نقصان کوپوراکرنے کےلئے پرل عزم ہے اس حوالے سےآن لائن کلاسز,  ویبینار سیریز اور سماجی رابطوں پر آن لائن سیشن جاری رکھےہوئے ہے. 

اجلاس میں پرووائس چانسلر پیرروشن دین شاہ راشدی,  ڈھب فیکلٹی انجینئرنگ ڈاکٹرعبدالوحید بھٹو سمیت تمام شعبہ جات کےچیئرپرسنز اور عہدیداران شریک تھے  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment